ہوپ کے الیکشن میں ووٹ کا حق چیف ایگزیکٹو کو ہی مل سکا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ کے الیکشن میں ووٹ کا حق چیف ایگزیکٹو کو ہی مل سکا۔ چیف ایگزیکٹو کی عدم موجودگی ڈائریکٹر کو ووٹ استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے پر دو درجن ڈائریکٹر کا احتجاج چیئرمین الیکشن کمیٹی شیخ اختر نے ڈی جی ٹی او کے قوائد کی وجہ سے مجبوری قرار دیتے ہوئے کہا ذاتی طور پر ہمیں اعتراض نہیں مگر ہم گورنمنٹ کے قوائد پر عمل درآمد کروانے کے پابندی ہیں۔ ووٹ لسٹ میں موجود نام ہی کو ووٹ کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ ووٹ کی اجازت نہ ملنے پر دو درجن سے زائد ڈائریکٹرز فارم 29لے کر حاجی کیمپ میں گھومتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 100حج آرگنائزر بار کوڈ کے چکروں میں سعودیہ میں موجود ہیں عدم موجودگی میں ڈائریکٹر کا حق ہے کہ وہ ووٹ ڈال سکے الخدمت گروپ اور اتحاد گروپ کے امیدواران راضی تھے مگر الیکشن کمیشن نے تسلیم نہیں کیا۔