شہبازشریف کا صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری و نعت خواں محمد اعجاز کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور)پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف قاری و نعت خواں، قاری محمد اعجاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔