45سالہ نامعلوم شخص پرُاسرا طور پر جاں بحق

45سالہ نامعلوم شخص پرُاسرا طور پر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرا ئم سیل) گرین ٹاؤن کے علاقہ میں 45سالہ نامعلوم شخص پراسرا طور پر جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے نعش کو لاوارث قرار دیکر مردہ خانے میں جمع کروادیا ۔بتایا گیا ہے کہ باگڑیاں چوک کے قریب گرین بیلٹ پر نامعلوم شخص نیم مردہ حالت میں پڑا تھا جس کی اطلاع راہ گیروں نے فوری طور پر پولیس کو دی جس نے موقع پر پہنچ کر شناخت نہ ہونے پر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کروادیا ۔

مزید :

علاقائی -