جعلی وکلاء، پنجاب بار کونسل کا محفوظ شناختی کارڈ جاری کرنیکافیصلہ
لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل نے جعلی وکلاءکی روک تھام کے لئے پنجاب بار کونسل کی جانب سے محفوظ شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیاہے جس کے تحت لاہور بار ایسوسی ایشن نے وکلاءکو محفوظ شناختی کارڈ کے حصول کے لئے فارم تقسیم کرنے شروع کردیئے ہیں ۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے 14ہزار سے زائد ووٹر وکلاءمیں سے تاحال2ہزار532وکلاءنے یہ فارم حاصل کرلئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں جعلی وکلاءکی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پنجاب بار کونسل نے یہ فیصلہ کیا کہ وکلاءکو ایسا کارڈ جاری کیا جائے جس میں جعلی وکلاءکی کوئی گنجائش نہ رہے اس فیصلہ کے بعد پنجاب بار کونسل نے فارم چھپوا کر وکلاءمیں تقسیم کرنے کے لئے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کو بھجوا دیئے جو وکلاءکو تقسیم کئے جا رہے ہیں پنجاب بار کونسل نے یہ طے کیا ہے کہ وکالت کرنے کے لئے پنجاب بار کونسل یا ڈسٹرکٹ بار کونسل سے لائسنس حاصل کرنے کے لئے جاری کردہ فارم پر کرکے جمع کروائے وکیل اپنا فارم پر کرنے کے بعد اپنا نادرہ سے جاری کردہ شناختی کارڈ تمام تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ کاپیاں بے اے اور ایل ایل بی کے رزلٹ کارڈ کی مصدقہ کاپی درخواست فارم کے ساتھ لف کرنے کا پابند ہوگا جسے ڈسٹرکٹ بارز پنجاب بار کونسل کو بھجوائے گی اور اس کے بعد پنجاب بار کونسل درخواست دہندہ کے تمام کاغذات و دستاویزات کو نادرہ کے ریکارڈ کے ساتھ ٹیلی کرنے کے بعد وکیل کو محفوظ شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا اس سلسلے میں لاہور بار ایسوسی ایشن نے7 جولائی سے وکلاءمیں یہ درخواست فارم تقسیم کرنے شروع کئے ہیں لیکن گزشتہ روز تک لاہور بار ایسوسی ایشن کے 14ہزار سے زائد ووٹر وکلاءمیں سے تاحال2ہزار532وکلاءنے یہ فارم حاصل کئے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ فارم کے تحت جاری کئے جانے والے محفوظ شناختی کارڈ ہولڈرز ہی آئندہ ڈسٹرکٹ بارز یا پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گےںاور جو وکیل آئندہ الیکشن تک اپنا محفوظ شناختی کارڈ حاصل نہیں کرے گاتو وہ ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم رہ جائے گا۔
محفوظ شناختی کارڈ