لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر اورسیکرٹری جنرل 3ستمبر کو برطانیہ سے واپس پہنچیں گے

لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر اورسیکرٹری جنرل 3ستمبر کو برطانیہ سے واپس ...

لاہور(نامہ نگار)موسم گرما کی چھٹیوں پر لوگ موسم کی مناقبت سے سیر وتفریح کرنے کے لئے اپنے اپنے شہروں سے مری،یا دیگر پہاڑی اور ٹھنڈے علاقوں کا رخ کرتے ہیں ،اسی طرح لاہور کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی چھٹیاں ہونے کے ساتھ ہی لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری محمد اشتیاق ،سیکرٹری جنرل چودھری محمد سلیم لادی اور سیکرٹری قسیم اسلم ہنجراءنے موسم گرما کی چھٹیاںگزارنے کے لئے برطانیہ کا رخ کررکھا ہے ۔لاہور بار کے مذکورہ تینوں اہم عہدیداروں نے 19 اگست کو لاہور سے برطانیہ روانہ ہوئے تھے تاہم ذرائع کے مطابق وہ 3 ستمبر کو لاہور واپس پہنچیں گے ۔

واپس

مزید : صفحہ آخر