نارنگ منڈی ، 127سالہ نوراں بی بی نے اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائی

نارنگ منڈی ، 127سالہ نوراں بی بی نے اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارنگ منڈی (نامہ نگار)تین صدیوں کی بہاریں دیکھنے والی معمرترین خاتون نوراں بی بی نے 127ویں سالگرہ اپنی ساتویں نسل کے ہمراہ بڑی دھوم دھام سے منائی چراغاں بھی کیاگیادرجنوں نواسے نواسیوں اور پرپوتے پرپوتیوں سمیت ان کی اولاد کی اولاد نے بھی خوب جشن منایا تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی کے سرحدی گاﺅں چکرالی کی رہائشی نوراں بی بی نے بتایاکہ قیام پاکستان کے وقت اس کی عمر 60سال تھی اور وہ ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئی تو ہندوﺅں نے امرتسر کے قریب پاکستانی قافلے پر حملہ کر کے اس کے دو جوان بچوں اور ایک بچی کو شہید کردیابعدازاں اللہ نے دوبیٹے اور دو بیٹیاں دیں آج اللہ کے فضل سے اپنی ساتویںنسل کی پرورش کررہی ہوں خاندان کی ساتوں پشتوں کی تعدادتقریبا 400کے قریب ہے اس نے بتایاکہ اسکی طویل زندگی کا راز مکمل سادہ غذاکھلی آب وہوا صوم و صلوة کی پابندی اور خود کوذہنی ٹنشن سے محفوظ رکھتی ہوں اور ہر دکھ درد کو منجانب اللہ سمجھتی ہوںالحمد اللہ حالیہ رمضان المبارک میں حسب معمول پورے روزے رکھے اب گذشتہ پانچ سالو ںسے اس کے بال خودبخود سیاہ ہورہے ہیں اور 70فیصد بال سیاہ اور نئے دانت بھی نکل آئے ہیں وہ بڑے سکون اور اطمینان سے روٹی کھاتی ہے اس نے بتایاکہ یقین کریں کہ دانتوں سے کبھی کبھار گنابھی توڑ لیتی ہوںاور اب پہلے کی نسبت دن بدن خود کو توانامحسوس کررہی ہوں اور باآسانی لاٹھی کے بغیرچل لیتی ہوں اس نے بتایاکہ وہ معمولی بیماری کی صورت میں ڈاکٹر یاحکیموں کے پاس نہیں جاتی بلکہ احتیاط سے کام لیتی ہوں اوردوائیوں سے دوررہتی ہوں اس نے بتایاکہ وہ خودکو دنیاکی خوش قسمت ترین خاتون سمجھتی ہے اس کی ساتوں نسلیں اس سے والہانہ پیارکرتی ہیں اور اس سے مشاورت کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھاتی اس نے بتایاکہ اسے دنیا کی معمر ترین خاتو ن ہو نے کا اعزاز حاصل ہے لہذاورلڈ بک میں اس کے نام کااندراج کیاجائے کیونکہ یہ اس کا قانونی اوراخلاقی حق بنتاہے حکومت اس سلسلہ میں تعاون کرے۔
معمر خاتون

مزید :

صفحہ آخر -