تین نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)3نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا تفصیل کے مطابق وڈالہ سندھواں کا رہائشی مسکین علی اپنے بھانجے افتخار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوارواپس گاؤں جا رہا تھا کہ گاؤں کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد افتخار شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا تھانہ ستراہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔