تیز رفتار مزدا اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک بچہ جاں بحق

تیز رفتار مزدا اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک بچہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہرآباد(نمائندہ پاکستان) جوہرآباد میانوالی روڈ پر وڑچھہ پھاٹک کے قریب تیز رفتار مزدا اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک بچہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعات کے مطابق مزدہ نمبر4797 PRG جسے ڈرائیور شاہد حیات چلا رہا تھا جو میانوالی کی جانب جا رہا تھا کہ وڑچھہ پھاٹک کے قریب سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل نمبری 7843 KBBکو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار اُتراء کے رہائشی 6سالہ بچہ مدثر سمیع جاں بحق جبکہ اس کا چچا ثناء اﷲ اور متوفی کی والدہ رخسانہ شدید زخمی ہو گئی زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچا دیاہے۔

مزید :

علاقائی -