فروکہ میں شراب ڈیلروں کا پولیس کو کھلا چیلنج،صحافیوں کو بھی دھمکیاں

فروکہ میں شراب ڈیلروں کا پولیس کو کھلا چیلنج،صحافیوں کو بھی دھمکیاں


فروکہ/ سرگودہا(نامہ نگار)فروکہ میں شراب ڈیلروں نے پولیس کو کھلا چیلنج دے دیا پولیس اور صحافیوں کو بھی دھمکیاں دینا شروع کردیں ڈی پی او سرگودہا نوٹس لے تفصیلات کے مطابق فروکہ میں عرصہ دراز سے جرائم پیشہ افراد نے فروکہ میں شراب فروخت کرنے کا کام شروع کررکھا ہے جبکہ محلقہ آبادیوں جن میں رضا پارک مشہور بن گیا جس میں بڑی تعداد میں شراب ڈیلروں نے اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں پولیس کاروائی کرنے اور خبریں شائع کرنے پر صحافیوں کو بھی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیںیا درہے کہ یہ جرائم پیشہ لو گ پہلے بھی کئی مقدمات میں ملوث ہیں اور سیاسی پشت پناہی پر چل رہے ہیں علاقہ کے معززین نے ڈی پی او سرگودہا سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : علاقائی