ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق،دوافراد شدید زخمی

ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق،دوافراد شدید زخمی

پھالیہ(نامہ نگار)غزالی نہر پل پر مسافر بس اور پک اپ ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق،دوافراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ہست کے رہائشی جاوید اقبال ولد محمد حسین سوزوکی پک اپ پر واصف علی ولد محمد ولائیت اورسدرہ زوجہ نصیر احمدگھرکاسامان کالوڈ کر کے نور پو ر سے منڈی بہاؤالدین لے جارہے تھے کہ پھالیہ غزالی نہرپل چوک میں بائیں جانب سے آنے والی مسافر بس اور پک اپ آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں پک اپ میں سوار خاتون موقع پر جاں بحق ،جبکہ جاویداقبال اورواصف علی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی