خطرناک شارک نے کشتی سواروںکے اوسان خطا کردیئے

خطرناک شارک نے کشتی سواروںکے اوسان خطا کردیئے
 خطرناک شارک نے کشتی سواروںکے اوسان خطا کردیئے

  

نیویارک)خصوصی رپورٹ)گہرے سمندر میں کشتی کا سفر کرنے والے افراد کیلئے شارک مچھلی دیکھ لینا کسی بھیانک خواب سے کم نہیں اور ایسا ہی کچھ سمندر کی سیر کو نکلنے والے ان سیاحوں کے ساتھ بھی ہوا۔ بیچ سمندر میںچھوٹی سی کشتی میں سوار افراد کے ہوش اس وقت اڑ گئے جب ایک خطرناک شارک مچھلی نے انہیں گھیر لیا۔شارک مچھلی نے کشتی میں سوار ہونے کی کوشش تو اس میں سوار افراد پر سکتے کی سی کیفیت طاری ہوگئی۔کافی دیر کی جدوجہد کے بعد بھی شارک کشتی میں سوار نہ ہوپائی اور اپنی منزل کی جانب واپس مڑگئی جس کے بعد سیاحوں کے حواس بھی بحال ہوئے۔

مزید : صفحہ آخر