سرگودھا،کمسن چنگ چی رکشہ ڈرائیور شہریوں کیلئے چلتی پھرتی موت

سرگودھا،کمسن چنگ چی رکشہ ڈرائیور شہریوں کیلئے چلتی پھرتی موت


سرگودھا(بیورو رپورٹ) ٹریفک پولیس نے آنکھیں بند کرلیں ضلع بھر میں 5 ہزار سے زائد کمسن چنگ چی رکشہ ڈرائیور شہریوں کیلئے چلتی پھرتی موت بنتے جارہے ہیں کمسن چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ٹریفک پولیس ان کمسن چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے نہ جانے کیوں کتراتی ہے اسوقت ضلع بھر کی مختلف تحصیلوں میں کمسن رکشہ ڈرائیور جس تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ٹریفک قوانین کو روندتے ہیں یہی خلاف ورزیاں حادثات کا موجب بنتی ہیں ان رکشہ ڈرائیوروں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تو دور کی بات ان کے پاس شناختی کارڈ تک بھی نہیں ہے شہر کے مختلف روٹس پر چلنے والے چنگ چی رکشاؤں کی بڑی تعداد کے ڈرائیورز ٹریفک قوانین سے ناواقف ہیں۔

اور متعدد ایسے ڈرائیورز بھی ہیں جنہوں نے ڈرائیونگ لائسنس تو بنوالئے ہیں۔

مزید : علاقائی