جلالپور بھٹیاں،ٹرک کی ٹکر سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

جلالپور بھٹیاں،ٹرک کی ٹکر سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جلالپور بھٹیاں (نمائندہ پاکستان)جلالپوربھٹیاں کے نواحی گاؤں ٹھٹہ گاہرہ کا ایک رہائشی موٹروے پر پتھر سے بھرے ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق اور اس کے ساتھ ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق جلالپور بھٹیاں کے نواحی گاؤں ٹھٹہ گاہرہ کا ایک رہائشی امجد علی ولد محمد عنایت جو کہ گاڑی لوڈ کر کے موٹروے کے ذریعے سیال موڑ کی طرف جا رہا تھا کہ موٹر وے پولیس کے ایک اہلکار نے اسے روکا اور گاڑی کے کاغذات وغیرہ چیک کیے کہ اتنے میں ہی پتھر سے بھرا ہوا ایک ٹرک بے قابو ہو کر ان دونوں میں جابجا جس کی وجہ سے امجد علی اور پولیس اہلکار دونوں جاں بحق ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -