تھانہ مٹھہ ٹوانہ کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم بری کر دیا
جوہرآباد(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد عرفان احمد سعید نے تھانہ مٹھہ ٹوانہ کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے بہن کے قتل میں ملوث بھائی کو بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ توگیانوالہ داخلی جبی کے رہائشی محمد عمران نے اپنی سگی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا کیونکہ مقتولہ اپنے خاوند سے ناراض ہو کر میکے چلی آئی تھی پولیس تھانہ مٹھہ ٹوانہ نے مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا۔ دورانِ سماعت گواہان کے منحرف ہو جانے کے بعد فاضل جج نے ملزم کو زیر دفعہ 265-K کے تحت بری کر دیا ۔