بورے والا:شادی سے انکار پر محبوبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بورے والا:شادی سے انکار پر محبوبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا


بورے والا(نامہ نگار) شادی کرنے سے انکار پر عاشق نے اپنی محبوبہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق عشرت پروین سکنہ 315ای بی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دو ماہ قبل تھانہ سٹی کے ساتھ سیٹلائٹ ٹاؤن میں کرایہ پر رہائش رکھی ہوئی تھی کہ شاہ فیصل کالونی کا رہائشی ریٹائرڈ پولیس آفیسر کے بیٹے عدیل یوسف کو اس سے عشق ہو گیا اس نے مراسم قائم کرکے ان کے گھر آنا جانا شروع کر دیا گذشتہ شب 10بجے کے قریب عدیل عشر ت پروین کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر باہر لے آیا اور اسے اپنے ساتھ شادی پر آمادہ کر نے لگا انکا ر پر وہ غصہ میں آگیا اور پسٹل نکال کر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور سٹرک پر پھینک کر عشرت کے گھر اسکی بہنوں کو موبائل فون کر کے بتایا کہ وہ اپنی بہن کو اٹھا کر لے جائیں وہ زخمی حالت میں پڑی ہوئی ہے رہگیروں نے لڑکی کو زخمی حالت میں اٹھا کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا علاج کیلئے پہنچایا لیڈ ی ڈاکٹر نے ہسپتال کا سرجن چھوٹی پر ہونے کی وجہ سے اس کی حالت زیادہ خراب ہونے پراسے نشتر ہسپتال ملتا ن ریفر کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ہے پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی