ہڑپہ:سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونیوالی خاتون دم توڑ گئی

ہڑپہ:سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونیوالی خاتون دم توڑ گئی


ہڑپہ (نامہ نگار) ہڑپہ کے نواحی علاقہ دادڑہ بالا میں گزشتہ روز گیس سلنڈر دھماکے میں جھلسنے والی ماسٹر یامین گجر بیوی زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دَم توڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دادڑہ بالا کے رہائشی ماسٹر یامین گجر کی بیوی نے چولہا کو جلانے کے لئے ماچس جلائی تو پورے کمرے میں آگ لگ گئی۔ اور گیس کا سلنڈر بھی دھماکا سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجہ میں ماسٹر یامین گجر کی بیوی بہت بری طرح جھلس گئی ۔ جسے فور ی طور پرعلاج و معالجہ کے لئے لاہور ہسپتال پہنچایا گیا۔ لیکن زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعددَم توڑ گئی۔

مزید : علاقائی