مسافروں نے ٹرام میںپھنسی لڑکی کی جان بچالی
ڈبلن)خصوصی رپورٹ)کہتے ہیں کہ اتفاق میں برکت ہے جس کا عملی نمونہ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن میں دیکھنے میں آیا جب ٹرام پر سوارہوتے وقت ایک لڑکی کا پاﺅں پھسل گیا اور وہ پلیٹ فارم اور ٹرام کے درمیاں پھنس گئی۔ایسے میں وہاں موجود مسافر حرکت میں آئے اور دھکا لگا کر ٹرام کو آگے کی جانب کھسکایا اور لڑکی کی جان بچالی۔حادثے کے بعدمتاثرہ لڑکی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت مکمل طور پر ٹھیک بتائی ہے۔