فیصل آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی راہزنی اور چوری کی 16 وارداتیں

فیصل آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی راہزنی اور چوری کی 16 وارداتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ)ضلع بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 16وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے کی نقدی‘ طلائی زیورات‘3کاریں‘ ایک ٹریکٹر ٹرالی‘4موٹر سائیکل‘9موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اس دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے دو خواتین سمیت 3افراد کو شدید زخمی کر دیا جبکہ ایک واردات میں بدبخت چوروں نے مسجد کا کلہ توڑ کر چندہ کی رقم چوری کر لی. تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ نعمت کالونی نمبر1میں ماسٹر بشیر کے گھر داخل ہونے والے 4نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی‘ طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا اور مزاحمت کرنے پر شبیر کی اہلیہ کو پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ زبیر کالونی میں جعفر کے گھر سے تین تولے طلائی زیورات‘اسی تھانہ کے علاقہ نیشنل کالونی میں حبیب احمد کے گھر سے پندرہ ہزار روپے نقدی‘چار تولے طلائی زیورات اور قیمتی سامان‘ تھانہ صدر جڑانوالہ کے نواحی چک 120گ ب میں خضر سے دس ہزار روپے نقدی‘ موبائل فون اور موٹر سائیکل ایف ایس ڈی 7086‘ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ کینال ویو کالونی میں جاوید کے گھر سے 20ہزار روپے نقدی‘4تولے طلائی زیورات‘ 6موبائل فون اور قیمتی سامان‘ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ سوہن والی پل پر شہباز سے دو لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون ‘ اسی تھانہ کے چک 200ر ب لاٹھیاں والا میں نیاز احمد سے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور ہنڈا 125موٹر سائیکل ایل ای این 984چھین لئے اور فرار ہو گئے تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ حمید پیلس چوک کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر اشفاق کو شدید زخمی کر دیا تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ تیزاب مل چوک میں نامعلوم ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے نسیم اختر کو شدید زخمی کر دیا جن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا.جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ سیال والا میں ایاز حسین کی اپلائیڈ فار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی اے ایس ڈی 2267‘ تھانہ سول لائن کے علاقہ ٹھنڈی کھوئی سے وسیم کی ہنڈا سوک کار اے اے این 058‘ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ ڈی گراؤنڈ سے اختر کی ہنڈا سٹی کار ایل زیڈ ڈبلیو 4224‘ اسی تھانہ کے علاقہ ستارہ مال پلازہ سے جاوید کی ٹیوٹا کرولا کار ایل ای سی 2688‘ تھانہ ڈجکوٹ کے نواحی چک 275ر ب کی جامع مسجد بریلوی کا غلہ توڑ کر نقدی‘ تھانہ ریل بازار کے علاقہ کارخانہ بازار سے اویس کی ہنڈا 125موٹر سائیکل ایف ڈی آر 1090‘ تھانہ گلبرگ کے علاقہ جناح کالونی میں طلحہ کے گھر سے نوکرانی کشور دو لاکھ روپے نقدی اور 13تولے طلائی زیورات چرا کر لے گئی۔
16وارداتیں

مزید :

علاقائی -