پولیس بس نے سیکرٹری مائینز کی گاڑی کو ٹکر مار دی اہلکاروں کی ڈرائیور کو دھمکیاں

پولیس بس نے سیکرٹری مائینز کی گاڑی کو ٹکر مار دی اہلکاروں کی ڈرائیور کو ...

لاہور(کرا ئم سیل ) ٹریفک حادثات میں 4افراد ززخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ،اسلام پورہ کے علاقہ میں پولیس بس نے سیکرٹری کی گاڑی کو ٹکر ماردی ،پولیس ملازمین کی ڈرائیور کو دھمکیاں ۔بتایا گیا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے ٹریفک اشارہ کے قریب سیکرٹری مائینز اینڈ منرلز ڈاکٹر ارشد کی گاڑی نمبر ایل وی جے 1494گزر رہی تھی کہ اشارہ بند ہونے کے باوجود پولیس کی بس نمبر ایل ایچ سی 3815کے ڈرائیور نے بس بھگا دی جس کے نتیجہ میں بس اور کار میں تصادم ہوگیا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔بعد ازاں بس کے ڈرائیور اور بس میں موجود پولیس اہلکاروں نے کار کے ڈرائیور کو دھمکیاں دیں ۔حادثہ کے وقت سیکرٹری کار میں موجود نہیں تھے ۔ ٹریفک کے دیگر حادثات میں شادباغ کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کاشف اور خرم کو ٹکر مار کر زخمی کردیا ۔سبزی منڈی کے علاقہ میں لوڈر پک اپ اور مزدا ٹرک میں تصادم کے باعث جاوید زخمی ہوگیا ،ساندہ کے علاقہ بند روڈ پر سڑک پار کرتے ہوئے نامعلوم شخص کو تیز رفتار رکشہ نے ٹکر مار کرزخمی کردیا ۔تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے الگ الگ ہسپتالوں میں پہنچادیا گیا ۔ 

مزید : علاقائی