اقبال ٹاؤن، دیرینہ دشمنی پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا

اقبال ٹاؤن، دیرینہ دشمنی پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو ...
 اقبال ٹاؤن، دیرینہ دشمنی پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا

  

لاہور (کرائم سیل) اقبال ٹاؤن کے علا قہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا ء پرمو ٹر سائیکل سوار2 ملزمان نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا ،واقعہ کی طلا ع پر پو لیس کی بھا ری نفر ی مو قع پر پہنچ گئی ،پو لیس نے لا شیں قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کے لئے مر دہ خانے میں جمع کر وادیں۔تفصیلا ت کے مطا بق اقبال ٹاؤن 56بدر بلاک کا رہا ئشی چودھری محمد ارشاد اپنے بیٹے اسامہ کے ساتھ کسی کام کے سلسلے میں کار پرجا رہا تھا کہ دو نا معلوم مو ٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے ، فائرنگ کے نتیجہ میں ارشاد مو قع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اسامہ کو شدید زخمی حالت میں جنا ح ہسپتال لے جا یا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا ۔واقعہ کی اطلاع گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ،اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔پو لیس کے مطا بق باپ بیٹے کا قتل پر انی دشمنی کا نتیجہ ہے تا ہم واقعہ کی انویسٹی گیشن جا ری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جا ئے گا ۔

مزید : علاقائی