مغلپورہ ؛ معمولی تلخ کلامی پر با اثر افراد کا شہری کے گھر پر حملہ اہلخانہ پر تشدد خواتین کے کپڑے پھاڑ دیے

مغلپورہ ؛ معمولی تلخ کلامی پر با اثر افراد کا شہری کے گھر پر حملہ اہلخانہ پر ...
 مغلپورہ ؛ معمولی تلخ کلامی پر با اثر افراد کا شہری کے گھر پر حملہ اہلخانہ پر تشدد خواتین کے کپڑے پھاڑ دیے

  

لاہور(ملک خیام رفیق)مغلپورہ کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر با اثر افراد کا شہری کے اہل خانہ پر تشدد ،خواتین کے کپڑے پھاڑ دئے،باپ کے سر کی ہڈیاں توڑ دیں،بیٹوں کو شدید زخمی کر دیا۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال لے جا یا گیا جہاں باپ کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے ۔ متا ثرہ خاندان کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے میں نہ جا نے کی وجہ سے ہم پر ملزمان نے تشدد کیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق مغلپورہ کے علا قہ شاہوواڑی با زار میں غوثیہ کالونی کے رہا ئشی محمد فریادکا پوتا محمد سفیان گاڑی لے کر جا رہا تھا کہ راستہ تنگ ہو نے کی وجہ سے سامنے سے آنے والی اشفاق گجر کی گا ڑی سے اس کی گاڑی لگ گئی اوردونوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی۔اس رنجش پر اشفاق گجرنے اپنے بیٹوں شہزاداور حافظ کو بلا کر محمد سفیان کے گھر پرحملہ کر دیا ۔ملزمان نے محمد سفیان اس کی بیٹی ثمینہ ،بیوی محمد بی بی اور2بیٹوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں محمد سفیان کے سر کی 2ہڈیاں ٹوٹ گئیں ۔متاثرہ خاندان نے روزنامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے ہمارے ساتھ سخت زیادتی کی ہے جبکہ پو لیس بھی ہمارے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی ہے ۔ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔ 

مزید : علاقائی