64فیصد پاکستانی حکومت کے حامی ،نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ،سروے رپورٹ
لاہور ( خصوصی رپورٹ) اوزیراعظم نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، چونسٹھ فیصد پاکستانی ان کے حامی ہیں جبکہ ان کے بدترین مخالف عمران خان کی مقبولیت میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور دو سال میں 17 پوائنٹس کم ہو چکے ہیں۔امریکی تھنک ٹینک ”PEW“ کے حالیہ سروے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی اپروول ریٹنگ 64 پوائنٹس ہے۔ 15 اپریل سے 17 مئی 2014ءتک ہونے والے سروے کے مطابق پنجاب میں 75 فیصد افراد نواز شریف کے حامی ہیں۔ ملک بھر میں ہونے والے سروے میں عمران خان کو صرف 53 پوائنٹس ملے جبکہ 2012ءمیں ان کی مقبولیت 70 فیصد تک تھی۔ ملک کی سمت کے بارے میں بھی عوام کی رائے مثبت ہے۔ 25 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے جبکہ گزشتہ برس صرف 8 فیصد پاکستانیوں کی رائے مثبت تھی۔ معیشت کو بہتر تصور کرنے والوں کی تعداد بھی 17 فیصد سے بڑھ کر 37 فیصد ہو چکی ہے۔ 36 فیصد لوگوں کو توقع ہے کہ ملکی معیشت آئندہ ایک برس میں مزید بہتر ہو جائے گی۔ گزشتہ سال صرف 17 فیصد افراد نے ملک کی سمت کو مثبت قرار دیا تھا لیکن اس سال 37 فیصد افراد کے مطابق پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،،اور وہ وزیراعظم کے اقدامات سے خوش ہیں۔ 36 فیصد افراد کا خیال ہے کہ آئندہ 12 مہینے میں معیشت بہتر ہو جائے گی تاہم لوگوں نے اشیاءاور بجلی کی قیمتوں کے اضافے کو سب سے ب±را مسئلہ قرار دیا۔ دوسری جانب عمران خان کی اپروول ریٹنگ میں 17 فیصد کمی ہوئی ہے اور 53 فیصد پاکستانیوں نے ان کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ 24 فیصد افراد نے عمران خان کیلئے منفی ریٹنگ دی۔