سیاسی بحران میں اضافہ، وزیراعظم نے دورہ ترکی منسوخ کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی بحران میں اضافے کے باعث وزیراعظم نواز شریف نے اپنا دورہ ترکی منسوخ کردیا ۔ وزیراعظم کی بجائے صدر ممنون حسین ترکی روانہ ہوں گے اور ترک صدر طیب اردگان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔