جہانزیب کچھی اور نگہت انتصار آج اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرو ائےں گے
لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی ہدائت پر پنجاب اسمبلی کی نشستوں سے جن ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروائے ہیں ان میں اپوزیشن لیڈر و پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی میاں محمود الرشید‘ احمد خان بھچر‘ وحید اصغر ڈوگر‘ سردار علی رضا دریشک ‘ میاں ممتاز احمد‘ محمد عارف عباسی‘ محمد صدیق خان‘ محمد سبطین خان ‘ تیمور مسعود ‘ ڈاکٹر صلاح الدین‘ عبدالمجید نیازی‘لاہور سے میاں محمد اسلم‘ راجہ ارشد حفیظ‘ آصف محمود‘ لاہور سے ڈاکٹر مراد راس ‘ اعجاز خان جازی‘ احمد علی دریشک ‘ مخصوص نشستوں پر سعدیہ سہیل رانا ‘ نبیلہ حاکم علی خان ‘ ڈاکٹر نوشین حامد ‘اقلیتی رکن شنیلا روتھ‘ راحیلہ انور‘ ناہید نعیم‘ رانا ، محمد ظہیر الدین ‘ سید اعجاز حسین بخاری ‘ مسعود شفقت زبیرہ ‘ جاوید اختر انصاری اور خرم شہزاد شامل ہیں ۔ پی ٹی آئی کے جن 2ارکان اسمبلی نے گزشتہ روز اپنے استعفے جمع نہیں کروائے ان میں جہانزیب کچھی اور کچھ عرصہ قبل ضمنی الیکشن میں منتخب ہونے والی نگہت انتصار شامل ہیں ۔ ان کے بارے میںمیاںمحمود الرشید کا کہنا تھا کہ ےہ دونوںارکان بھی آج( جمعرات) تک اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرو ادیں گے۔