تیسری قوت کی بات کرنا آئین سے غداری ہے،شرپسند عناصر شکست کھائیں گے،اراکین قومی اسمبلی
اسلام آباد (اے این این) قومی اسمبلی میں اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں پاک چین سٹریٹجک شراکت داری کو ختم کرانے کےلئے پاکستان میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے ¾تیسری قوت کی بات کرنا آئین سے غداری ہے ¾ بھارت میں اندراگاندھی قتل ہوگئی مگر تیسری قوت نہ آئی ¾ شرپسند عناصر شکست کھائیں گے ۔بدھ کو سیاسی بحران پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے رانا افضل خان نے کہاکہ یہ سارا جھگڑا ن لیگ کے ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کیا ہے ۔جمہوریت آج جتنی مضبوط ہے ماضی میں کبھی نہ تھی۔دھرنے آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے ۔چین نے تاریخی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیاہے ۔عالمی طاقتیں پاک چین سٹریٹجک و اقتصادی شراکت داری کو ختم کرانا چاہتی ہیں ۔دھاندلی بہانہ ہے حقیقت میں پاک چین اقتصادی راہداری کا ہدف ہے ۔ہمارا میڈیا ٹرائل جاری ہے ۔طاہرالقادری عالمی طاقتوں کا ایجنٹ ہے جنہیں اقتدار کا خواب دکھایاگیاہے ۔دھاندلی کرنے والے ثبوت کیوں نہیں لاتے۔ہم دھاندلی کی پیداوار نہیں ہیں ۔جے یو آئی ف کے مولانا قمر الدین نے کہاکہ کفن ایک پہنیں یا سارے مسائل کا یہ حل نہیں ہے ۔ن لیگ کے افضل ڈھانڈلہ نے کہاکہ دھاندلی حالیہ الیکشن میں نہیں 2002ءاور 2008ءکے الیکشن میں کی گئی تھی ۔یہ سازش حکومت کیخلاف نہیں جمہوریت کیخلاف ہے ۔پی پی کے رمیش لال نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ،وزیراعظم کو کچھ نہیں ہوگا۔شر پسند عناصر شکست کھائیں گے ۔اے این پی کے غلام احمد بلور نے کہاکہ ہم حکومت نہیں جمہوریت آئین پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں ۔حکومت کا صبر و تحمل قابل تعریف ہے ۔تیسری قوت کی بات کرنا آئین سے غداری ہے ۔بھارت میں اندراگاندھی قتل ہوگئی مگر تیسری قوت نہیں آئی