تحریک انصاف کے دھرنے کو 5 سالہ ” عمران خان “ نے گرما دیا ، خان کے انداز میں جوشیلا خطاب کرکے داد پائی
اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکاءکو بدھ کی رات پانچ سالہ ”عمران خان“ نے گرما دیا، عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کی موجودگی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی گرین کٹ پہنے ایک 5سالہ بچے کو کنٹینر پر لایا گیا اور اعلان کیا گیا کہ اب ” ننھا کپتان“ خطاب کرے گا۔ 5 سالہ معصوم بچے نے عمران خان کے انداز میں جو شیلا خطاب کر کے دھرنے کے شرکاءکے دل جیت لئے۔ پانچ سالہ بچہ اتنے بڑے ہجوم کے باوجود کسی دباﺅ ہچکچاہٹ کا شکار نظر نہ آیااور عمران خان کے سامنے ان کی خوبصورتی سے نکل اتارتا رہا اور عمران خان سمیت سب سے داد پائی ، ننھے عمران خان نے اپنے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف سے عمران خان کے ہی انداز میں استعفیٰ طلب کیا جس پر کنٹینر پر موجود عمران خان سمیت رہنماﺅں اور دھرنے کے تمام شرکاءنے زور دار تالیاں بجائیں