عمران خان کو ڈپٹی وزیراعظم بنائے جانے کی کوئی تجویز نہیں دی گئی ،ترجمان (ن) لیگ

عمران خان کو ڈپٹی وزیراعظم بنائے جانے کی کوئی تجویز نہیں دی گئی ،ترجمان (ن) ...

لاہور(اے این این )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ حکومت یا مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عمران خان کو ڈپٹی وزیراعظم بنائے جانے کی کوئی تجویز نہیں دی گئی ۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے موجودہ بحران کے حل کے لئے مختلف تجاویز پر مبنی ایک خط وزیر اعظم کے نام تحریر کیا ہے۔ لیکن اس خط میں عمران خان یا پی ٹی آئی سے کسی دوسرے کو ڈپٹی وزیر اعظم بنانے کی کوئی تجویز نہیں دی گئی۔ ترجمان کے مطابق سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے وزیر اعظم کے نام اپنے خط میں واضح طور پر تجویز کیا ہے کہ اپنی جماعت کی مشاورت کے بعد کسی پارلیمنٹ میں سے کسی ایسے رکن کو ڈپٹی وزیر اعظم نامزد کیا جائے جس پر دونوں ایوانوں کا اتفاق ہو۔ خط میں پیش کی گئی تجویز میں کہا ہے کہ ڈپٹی وزیر اعظم پی ٹی آئی کے ساتھ طے پانے والے کسی بھی ممکنہ معاہدے پر عمل درآمد کروانے اور اس حوالے سے ضروری آئینی اور قانونی معاملات کی نگرانی کرے گا۔

مزید : صفحہ اول