تحریک انصاف کالبرٹی چوک میں پر امن احتجاجی دھرنا

تحریک انصاف کالبرٹی چوک میں پر امن احتجاجی دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی ہدائت پر تحریک انصاف لاہور کے کارکنان نے گزشتہ روز بھی لبرٹی گول چکر پر شام کو پر امن احتجاجی دھرنا دیا جو رات گئے تک جاری رہااحتجاجی دھرنے کے شرکاءکو ویڈےو لنک کے ذریعے گزشتہ روز بھی اسلام آباد سے براہ راست دھرنے کے مناظر دکھائے گئے اور چیرمین عمران خان کا خطاب بھی دکھایا گیا اور دھرنے کے شرکاءاپنے چیرمین کے خطاب کے دوران پر جوش انداز میں نعرے بازی بھی کرتے رہے جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ان کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں پی ٹی آئی کے پرچم اور اپنے چہروں پر بھی خصوصی طور پر پارٹی پر چم کے کلر بنوا رکھے تھے ۔اس احتجاجی دھرنے میں شاہدرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر حامد زمان‘ ولید اقبال‘ ایم پی اے مراد راس ‘ ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر ےاسر گیلانی ‘ تحریک انصاف سوشل میڈیا پنجاب کی انچارج مہرین علی ‘ لاہور انصاف ےوتھ ونگ کے صدر ملک عثمان حمزہ اعوان‘ رانا اظہر اور عاطف چودھری سمیت مرد و خواتین کارکنان کی سینکڑوں کی تعداد نے اپنے بچوں اور بزرگوں کے ہمراہ شرکت کی اور گو نواز گو اور جعلی الیکشن کو نہیں مانتے کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔

مزید :

صفحہ اول -