کراچی سٹاک مارکیٹ میں بد ترین مندا ،100انڈیکس بیک وقت4نفسیاتی حدیں گر گیا

کراچی سٹاک مارکیٹ میں بد ترین مندا ،100انڈیکس بیک وقت4نفسیاتی حدیں گر گیا ...

           کراچی سٹاک کراکراچی(اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 432.24 پوائنٹس کی کمی سے 27811.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 432.24 پوائنٹس کی کمی سے 27811.35 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 332.46 پوائنٹس کی مندی سے 19365.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 253.24 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 651.07 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 350.76 پوائنٹس کی کمی سے 16457.46 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 193.75 پوائنٹس کی مندی سے 21730.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 79 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 246 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 100 روپے کے اضافہ سے 7500 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح مری بیوریج کے حصص کی سودے بھی 45.97 روپے کی تیزی سے 974.30 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 164.27 روپے کی مندی سے 3200.11 روپے اور رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت بھی 92.50 روپے کی کمی سے 10700 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 81 لاکھ 97 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 9.75 روپے سے شروع ہو کر 10.06 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 13 کروڑ 23 لاکھ 12 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 80 کروڑ 25 لاکھ 42 ہزار 621 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 66 کھرب 17 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ 38 ہزار 943 روپے سے کم ہو کر 65 کھرب 35 ارب 82 کروڑ 58 لاکھ 35 ہزار 827 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 51 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 75 لاکھ 14 ہزار 25 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید : صفحہ اول