ممکنہ ماورائے آئین اقدام کو روکنے کے خلاف کیس کی سماعت آج ہو گی

ممکنہ ماورائے آئین اقدام کو روکنے کے خلاف کیس کی سماعت آج ہو گی
 ممکنہ ماورائے آئین اقدام کو روکنے کے خلاف کیس کی سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام کو روکنے کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت آج ہو گی، ججز آج بھی شاہراہِ دستور کے راستے عدالت نہ جا سکے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے ممکنہ غیر آئینی اقدام کو روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ کررہاہے۔ گذشتہ روز کی سماعت پر عدالت نے اپنے حکم میں لکھا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے عدالتی حکم پر شاہراہ دستورکی ایک طرف جس پر پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ واقع ہے پر ٹریفک سمیت بلا رکاوٹ ہر قسم کی آمدو رفت کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد دوسری سائیڈ کھولنے کے حوالے سے معاملے پر غور کیا جائےگا۔ عدالت نے شاہراہ دستور کو کھولنے کے حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ ، اٹارنی جنرل اور وکلاءکو دورہ کر کے رپورٹ داخل کرنے کا بھی حکم دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آج سے ججز شاہراہ دستور سے سپریم کورٹ میں داخل ہوں گے۔ا س موقع پرجسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ مقدمہ شاہراہ دستور کا نہیں دستور کا ہے، جمہوریت اور دستور کو خطرہ ہے۔

مزید :

اسلام آباد -