فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق

فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق
 فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چند گھنٹوں کے دوران ڈاکٹر، پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے علاقے کورنگی زمان ٹاﺅن میں فائرنگ سے جاگ ٹی وی کے پروگرام رنگے ہاتھوں کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نادر شاہ جاں بحق ہوگئے۔ لیاری کے علاقے نیا آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالرحیم جاں بحق ہوا، نیو کراچی کے علاقے مسلم ٹاﺅن میں فائرنگ کر کے سادہ لباس میں ملبوس دو پولیس اہلکاروں خرم کمال اورجنید افضل کو قتل کردیاگیا، دونوں اہل کار سپیشل انویسٹی گیشن زون ویسٹ میں تعینات تھے۔ کورنگی نمبرساڑھے 5میں موٹر سائیکل سوار 3ملزمان نے کلینک میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ڈاکٹر نسیم اون جعفری جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب کورنگی بلال کالونی، بلدیہ ٹاون کے علاقے رشید آباد اورلیاری غریب شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے 3افرادجاں بحق ہوئے۔

مزید : کراچی