مسجد الحرام میں رش کی وجہ سے عمرہ پیکیج 15دن تک محدود

مسجد الحرام میں رش کی وجہ سے عمرہ پیکیج 15دن تک محدود
مسجد الحرام میں رش کی وجہ سے عمرہ پیکیج 15دن تک محدود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت حج نے ایک نیا کنٹرول میکنزم بنایا ہے جس کے تحت عمرہ کے دوران زائرین کو مسجد الحرام میں15دن سے زیادہ قیام کی اجازت نہ ہو گی۔ مسجد الحرام کی عظیم الشان مسجد میں گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے عمرہ کے لئے جانے والے زائرین کے کوٹے کا تعین نئے سرے سے کیا جائے گا۔ نئے میکنزم کے تحت لوگوں کو عمرہ پر بھیجنے والی کمپنیوں کو مجبور کیا جا سکے گا کہ وہ دوران رمضان المبارک عمرہ کرنے والوں کی تعداد کم رکھیں تاکہ حرم شریف میں تنگی نہ ہو، اس نئے نظام کے تحت عمرہ پر بھیجنے والی فرموں کو پابند کیا جا سکے گا کہ اگر وہ رہائشی انتظامات میں کوئی تبدیلی کرتے ہیں تو اس کی پیشگی اطلاع حج منسٹری کو دینے کے پابند ہوں گے۔ آئندہ عمرہ سیشن سے قبل تمام کمپنیوں کو ایک ہفتہ کا وقت دیا جائے گا تاکہ وہ منسٹری کی طرف سے دی جانے والی نئی تجاویز کا جواب دیں تاکہ ایک مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔

مزید :

قومی -