لاہور ہائی کورٹ، وزیر اعظم کو کام سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائی کورٹ، وزیر اعظم کو کام سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور ہائی کورٹ، وزیر اعظم کو کام سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کو کام سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر ی کی جانب سے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی گئی کہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد وزیر اعظم کو کام کرنے سے روک دیا جائے ۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ افضل خان ہو یا کوئی اور محض کسی بیان دینے پر الیکشن کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کو کام سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے ۔

مزید :

لاہور -