ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری جاری
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پھر بلااشعال فائرنگ اور گولا باری کی ہے ، چناب رینجرزکی بھرپورجوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے سیالکوٹ کے چارواہ، بجوات اور سجیت گڑھ سیکٹرز پر ایک مر تبہ پھر فائرنگ اورگولا باری کی جس میں رینجرز کی چیک پوسٹوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ،فائرنگ اور گولا باری سے سے علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے اور مکین محفوظ مقامات کارخ کررہے ہیں۔ چناب رینجرزکی بھرپورجوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں ہیں۔ بھارت کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ اور گو لہ باری اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی سیالکوٹ کے قریب کئی سرحدی علاقوں پر ہندوستان کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں،گزشتہ کئی روز سے انڈین فورسز کی فائرنگ سے کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں اور سرحد پار سے کی جانے والی گولہ باری سے مکانات تباہ اور بہت سے مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔اس تازہ ترین واقعے سے ایک دن پہلے ہی اقوام متحدہ کی ایک جائزہ ٹیم نے سیالکوٹ میں ہندوستانی فوج فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھااور سرحدی علاقوں پر پیدا ہونے والی اس صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔