طالبعلم کا اعزاز

طالبعلم کا اعزاز
طالبعلم کا اعزاز

  

میانوالی (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ خیل کے طالبعلم مدثر رمضان نے نویں جماعت کے امتحانات میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔پولیس افسر فدامحمد کے صاحبزادے نے سرگودھابورڈ کے زیراہتمام امتحان میں550میں سے 525نمبر حاصل کیے ۔مدثر رمضان کاکہناتھاکہ وہ مستقبل میں انجینئر بنناچاہتاہے اور دسویں میں وہ مزید محنت کرے گا،کوشش کرے گاکہ بورڈمیں ٹاپ کرے۔اُنہوں نے اپنی کامیابی کو والدین اور اساتذہ کی محنت ، اللہ کی نعمت کا ثمر قراردیا۔

مزید : میانوالی