افتخار چودھری نے انتخابی عمل میں مداخلت کی: نگران وزیر شہزاد احسن

افتخار چودھری نے انتخابی عمل میں مداخلت کی: نگران وزیر شہزاد احسن
افتخار چودھری نے انتخابی عمل میں مداخلت کی: نگران وزیر شہزاد احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمشن افضل خان کے بعد نگران دور حکومت کے وزیر شہزاد احسن اشرف بھی کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے انتخابی عمل میں مداخلت کی اور اس بارے میں وزارت قانون میں تحریری ثبوت بھی موجود ہیں،کسی کو شک ہے تو وزارت قانون جا کر سابق چیف جسٹس کی الیکشن عمل میں مداخلت کے شواہد حاصل کرسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے الیکشن 2013ءکے وقت کے سابق وزیر صنعت و تجارت شہزاد احسن اشرف نے کہا کہ نگران حکومت کے وزیر قانون نے یہ بھی بتایا کہ الیکشن 2013ءکے بعد افتخار چودھری کو ڈھیروں مبارکبادیں ملیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ اس وقت کے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم شاید کمزور تھے جس کی وجہ سے افتخار چودھری کو نہ روک سکے۔ شہزاد احسن اشرف نے کہا کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا۔ تحقیقات ہوں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -