انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں: آڈیٹر جنرل اختر بلند

انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں: آڈیٹر جنرل اختر بلند
انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں: آڈیٹر جنرل اختر بلند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا نے کہا ہے کہ کسی سے نہیں ڈرتا، الیکشن 2013ءکا آڈٹ مکمل کرلیا، بے ضابطگیاں ہوئیں جس کی رپورٹ صدر مملکت کو بھجوادی۔ ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ اور آئین نے انہیں عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونےوالی آمدنی کا محافظ بنایا، پارلیمنٹ انہیں طلب نہیں کرسکتی، موجودہ حکومت کی طرف سے عائد کئے گئے الزامات بے بنیاد اور اچھے ہتھکنڈے ہیں، جوڈیشل کونسل میں بہت کچھ پیش کریں گے، دستاویزی ثبوت بھی موجود ہیں کہ کس نے کیا کیا، وقت آنے پر منظر عام پر لے آئیں گے۔ اربوں روپے کے گھپلوں کی رپورٹ پارلیمنٹ میں بھجوائیں مگر حکومت نے تحقیقات کے لئے ایک بھی کمیٹی نہیں بنوائی، کیا سب سے بڑا فنانشل سکینڈل آڈیٹر جنرل کی تنخواہ ہے؟ گزشتہ پانچ سال کی رپورٹس اب ڈسکس ہورہی ہیں، پی اے سی کے چےئرمین اپوزیشن لیڈر ہیں جو پہلے دور میں وزیر تھے،وہ اب اپنی حکومت کی کارکردگی پر کیسے سوال اٹھائیں گے، دھونس، دھمکیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 2013ءمیں بڑے پیمانے پر سنگین بے ضابطگیاں ہوئیں جن کو رپورٹ جمع کرادی، پارلیمنٹ کے اربوں روپے کے گھپلے ہیں، صدر سمیت سب کے راز جانتے ہیں۔

مزید :

قومی -