سعد رفیق کے حلقے میں ووٹوں کی جانچ پڑتال: اکثر بیگ کھلے پائے گئے

سعد رفیق کے حلقے میں ووٹوں کی جانچ پڑتال: اکثر بیگ کھلے پائے گئے
سعد رفیق کے حلقے میں ووٹوں کی جانچ پڑتال: اکثر بیگ کھلے پائے گئے

  

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامد خان کی طرف سے الیکشن کمیشن کو دی جانے والی درخواست پر این اے 125 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کا کام شروع ہوگیا۔اخباری رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز فیملی جج سرور علی کی عدالت میں ووٹوں کے بیگز پہنچائے گئے تو ان میں سے اکثر بیگ کھلے ہوئے تھے۔ میڈیا نے اس پر سوالات کئے تو انہیں عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔یاد ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کی درخواست پر صوبائی الیکشن کمشنر نے جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا جس کے لئے ریٹائرڈ جج شیخ تعریف کو یک رکنی ممبر مقرر کیا گیا۔ اس حلقہ سے حامد خان کے مقابلے میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کامیاب قرار پائے تھے۔

مزید : قومی