سونا فی تولہ 100 روپے کمی سے 48800 کا ہوگیا
کراچی (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1285ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ ور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں کمیں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 48800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 41828 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 750 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 642.85روپے پر مستحکم رہی ہے۔