حکومت حج یا عمرہ ویزے کی کوئی فیس وصول نہیں کرتی: سعودی وزیر
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) سعودی وزیر حج ڈاکٹر بند ر بن محمد الحجار نے واضح کیا ہے کہ سعودی حکومت حج اور عمرہ کے لئے ویزے جاری کرنے کی کوئی فیس وصول نہیں کرتی،دوسرے ملکوں میں ہمارے سفارتخانے یہ ویزے بلا معاوضہ جاری کرتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعو دی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام ٹرانسپورٹ ‘رہائش اور کھانے وغیرہ کے اخراجات نجی شعبے کو ادا کرتے ہیں، اس سال دوسرے ملکوں سے تقریبا ً 14لاکھ افراد حج کے لئے سعودی عرب آئیں گے۔