بیوی کو موٹا یا بدصورت کہنا گھریلو تشدد تصور ہوگا: برطانوی وزیر

بیوی کو موٹا یا بدصورت کہنا گھریلو تشدد تصور ہوگا: برطانوی وزیر
بیوی کو موٹا یا بدصورت کہنا گھریلو تشدد تصور ہوگا: برطانوی وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی لیبر پارٹی کی وزیر برائے انسداد گھریلو تشدد سیما ملہوترا نے خبر دار کیا ہے جو شوہر اپنی بیویوں کو زیادہ موٹا ہونے یا بدصورتی کا مسلسل طعنہ دیتے ہیں ان کو گھریلو تشدد کے الزام کا سامنا کرنا ہوگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی کی اینٹی ڈومیسٹک وائلنس کی ترجمان سیما ملہوترا کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے اپنی بیوی کی ظاہری صورت پر نکتہ چینی کی تو اس کو جسمانی تشدد کے مترادف تصور کیا جائے گا، کئی عورتیں اس طرح کی باتیں سن سن کر خود کو گھر میں محصور اور خوف میں مبتلا رہتی ہیں، یہ بات انسانی رویوں کے منافی ہیں۔