نئی فرانسیسی کابینہ میں دومراکشی نژاد خواتین کی شمو لیت

Aug 28, 2014 | 03:38 PM

پیرس (ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر فرانسواولاند نے اپنی نئی حکومت کی تشکیل کے اعلان کے موقع پر کابینہ میں دو مراکزی نژاد خواتین کو بھی شامل کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان خواتین میں سے مریم الخومری کو شہری امور، یوتھ اور کھیل کی وزارت جبکہ نجات ولود بلقاسم کو وزیر تعلیم کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ نجات فرانسواسلاند کی پچھلی حکومت میں خواتین حقوق کی وزیر تھیں۔ 1977ءمیں شمالی مراکش کے شہر بنی شکر میں پیدا ہونے والی نجات بلقاسم فرانس میں تعلیم کی وزارت کا قلمدان سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔ انہیں مئی 2012ءمیں خواتین کے حقوق کی وزارت اور حکومتی ترجمان کا عہدہ دیا گیا تھا مگر گزشتہ برس اپریل میں انہیں خواتین کے حقوق، شہری علاقوں، نوجوانوں اور کھیل کی وزارت سونپ دی گئی تھی۔ الخومری 1978ءمیں مراکش کے شہر رباط میں پیدا ہوئیں، انہیں دو مرتبہ پیرس کی سٹی کونسل کا کونسلر منتخب کیا گیا اور اس کے علاوہ وہ پیرس کے میئر کے دفتر میں بھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

مزیدخبریں