خوشی ہے کہ بچے بھی میرے مداحوں میں شامل ہیں:سنی لیون
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ یوں تو میرے مداحوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں لیکن مجھے اس بات کی بیحد خوشی ہے کہ اب بچے بھی میرے مداحوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں سنی لیون نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں اپنا امیج ایک بولڈ اداکارہ کے طور پر قائم نہیں کرنا چاہتی بلکہ وہ ایک ورسٹائل اداکارہ بننا چاہتی ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ وہ بچوں میں مقبول ہیں، اس کا مطلب ہے کہ ان کی کاوش رنگ لارہی ہے۔ سنی لیون نے کہا کہ وہ ایک عورت ہیں اسلئے ہر عورت کی طرح انہیں بھی ماں بننے کی شدید خواہش ہے تاہم ابھی وہ اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں۔