ایشیائی آئل مارکیٹ ،خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
سنگاپور (ویب ڈیسک) ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اکتوبر کے لئے اہم ترین سودے ایک سینٹ کے معمولی اضافے سے 93.87 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڑ کے اکتوبر کے لئے سودے 22 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 102.72 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔