امریکہ نے لاہور کے منی چینجر کو دہشت گرد قرار دے دیا

امریکہ نے لاہور کے منی چینجر کو دہشت گرد قرار دے دیا
امریکہ نے لاہور کے منی چینجر کو دہشت گرد قرار دے دیا

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے لاہور کے ایک منی ایکسچینج کے مالک پر عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کا نام دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کئے جاے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے منی چینجر محمد اقبال سماءمنی ایکسچینج کے مالک ہیں اور وہ لشکر طیبہ اور ان سے وابستہ تنظیموں کے مالی لین دین کے معاملات میں معاونت کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد اقبال فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نامی تنظیم کے ہائی رکن اور سیکرٹری خزانہ ہیں۔ اس تنظیم کو امریکہ نے لشکر طیبہ کی مدد کے الزام میں 2010ءمیں نامزد قرار دیا تھا۔ امریکا نے اسماءمنی ایکسچینج اور محمد اقبال سے وابستہ تمام اثاثے، جائیداد اور دیگر نوعیت کی پراپرٹی ضبط کرلی ہے اور امریکی شہریوں پر اس ایکسچینج اور محمد اقبال کے ساتھ مالی لین دین پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ لشکر طیبہ پر ممبئی میں 2008ءمیں ہونے والے حملوں کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔

مزید : قومی