برطانیہ :شاہی محل کے گارڈ کے منہ چڑانے کی ویڈیو ، تحقیقات شروع
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کے باہر ڈیوٹی پر مامور گارڈ کے منہ چڑانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد برطانوی فوج نے تحقیقات شروع کردیں۔ رپورٹس کے مطابق عام طور پر شاہی محل کے باہر مخصوص لباس پہنے گارڈز کسی بھی قسم کی صورتحال میں ردعمل ظاہر نہیں کرتے یہاں تک کہ ہلنے جلنے میں بھی محتاط رہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ان گارڈز کے فرائض میں شمال ہے کہ وہ کشیدہ سے کشیدہ یا مضحکہ خیز صورتحال میں اپنے اعصاب پر قابو رکھیں۔