سعودی لڑکی نے اغوا سے بچنے کے لئے کار الٹا دی

سعودی لڑکی نے اغوا سے بچنے کے لئے کار الٹا دی
سعودی لڑکی نے اغوا سے بچنے کے لئے کار الٹا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)  ایکشن فلموں سے متاثرہ ایک23سالہ سعودی لڑکی نے  اغوا کرنے والوں کی گاڑی ہینڈ بریک کھینچ کر اُلٹا دی ۔بتایاگیاہے کہ گاڑی اُلٹانے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم اُس کی معذور بہن کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 23سالہ لڑکی اپنی سگی بہن کے ہمراہ اپنے گھر جا رہی تھی جب دو افراد نے زبردستی اپنی کار میں بٹھا لیا، جب گاڑی شہر سے باہر نکلی تو باحوصلہ سعودی لڑکی نے کار کی ہینڈ بریک کو پوری قوت سے کھینچ دیا جس کے نتیجے میں گاڑی اُلٹ گئی۔ ایک عربی اخبار کے مطابق راہگیروں نے کار میں موجود چاروں افراد کو باہر نکالا، جب پولیس آئی تو ایک شخص بھاگ گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -