پنجاب :24 گھنٹے کیلئے سی این جی کی فراہمی شروع

پنجاب :24 گھنٹے کیلئے سی این جی کی فراہمی شروع
پنجاب :24 گھنٹے کیلئے سی این جی کی فراہمی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے لئے سی این جی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ،سٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے شیڈول کے مطابق پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز صبح چھ بجے سے کھل گئے ہیں جن سے کل صبح چھ بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ گیس کے لئے سی این جی سٹیشنز کھلنے سے پہلے ہی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گیس پریشر کم اور بار بار سسٹم بند ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ شیڈول کے مطابق کل کے بعد یکم ستمبر کی صبح دوبارہ سی این جی دستیاب ہو گی۔

مزید :

بزنس -