شاہ محمود کی ناراض ن لیگی رہنماﺅں سے ملاقاتیں متوقع

شاہ محمود کی ناراض ن لیگی رہنماﺅں سے ملاقاتیں متوقع
شاہ محمود کی ناراض ن لیگی رہنماﺅں سے ملاقاتیں متوقع

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے ڈپٹی چیرمین شاہ محمود قریشی کی آج مسلم لیگ نواز کے اہم ناراض رہنماو¿ں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ڈپٹی چیرمین شاہ محمود قریشی آج مسلم لیگ ن سندھ کے ناراض رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ن لیگ کے اہم ناراض رہنماﺅ ں سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور آج وہ غوث علی شاہ، ممتاز بھٹو سے ملاقات کرنے کے بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی بھی آج لندن سے کراچی پہنچ رہے ہیں اور ان کی بھی شاہ محمود قریشی سے ملاقات متوقع ہے۔واضح رہے کہ غوث علی شاہ گزشتہ کئی ماہ سے عملی سیاست سے دور ہیں جبکہ ممتاز بھٹو بھی بارہا مسلم لیگ ن اور وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، لیاقت علی جتوئی نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے مستعفیٰ ہونےکا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : کراچی