سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آر درج، کاپی ابھی تک نہیں ملی: منصور آفریدی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے وکیل منصور آفریدی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آر درج ہونے کا بتا دیا گیا ہے تاہم ابھی تک ایف آئی آر کی کاپی نہیں ملی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منصور آفریدی نے بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آر عدالتی حکم کے مطابق درج کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے تاہم اس کی کاپی کچھ دیر بعد ملے گے۔ وہ اسے دیکھنے کے بعد ہی تصدیق کریں گے کہ ایف آئی آر کے اندراج میں عدالتی حکم پر کتنا عمل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی نے بھی ایف آئی آر درج ہونے کی تصدیق کی ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز شریف سمیت 21 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ یہ ایف آئی آر 148,149,324,302,109 دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔